
یکم اکتوبر کو، اسرائیلی بحریہ نے غزہ پٹی کی جانب انسانی امداد لے جانے والے”گلوبل فلوٹیلا” کو روکا اور اس پر سوار افراد کو اسرائیلی بندرگاہ پر منتقل کر دیا۔ عالمی برادری کی جانب سے اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کی جا رہی ہے ۔ یورپی کمیشن نے اسرائیل سے بین الاقوامی قوانین کی تعمیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اسی روز کہا کہ اسرائیل کی یہ کارروائی غزہ میں اس کے مظالم کو ایک بار پھر واضح کرتی ہے ۔ اسی دوران، دنیا بھر کے مختلف علاقوں میں عوام فلوٹیلا اور غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 اکتوبر کو فلوٹیلا کا "میکانو”نامی جہاز اسرائیلی بحریہ کی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے غزہ پٹی کے ساحل پر پہنچا تھا۔