بین الاقوامی

روس اور یوکرین کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں

روسی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، روسی فوج نے یوکرین کی دفاعی صنعت کے اداروں کے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرونز کے تعمیراتی مراکز پر حملہ کیا۔ روسی فضائی دفاعی نظام نے "ہیمرس” راکٹ اور 142 ڈرونز کو مار گرایا۔
اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اسی دن کہا کہ روسی فوجیں تقریباً تمام رابطہ لائنوں پر پیش قدمی کر رہی ہیں۔
دوسری جانب یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے 2 تاریخ کے بیان کے مطابق، گزشتہ دن فرنٹ لائن پر 158 جنگی جھڑپیں ہوئیں۔ یوکرینی افواج نے متعدد محاذوں پر روسی حملوں کو پسپا کیا ، نیز کپیانسنک، ٹوریٹسک، اور نووا پاولیوکا کے محاذوں پر روسی افواج پر حملے بھی کیے۔ اس کے علاوہ، یوکرینی فضائیہ، میزائل یونٹس اور توپ خانے نے روسی افواج کے اجتماعاتی علاقوں، کمانڈ پوسٹوں سمیت دیگر اہداف کو نشانہ بنایا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker