بین الاقوامیتازہ ترین

امریکہ کا غزہ کے 20 نکاتی منصوبے کے لیے ’’ڈیڈ لائن‘‘کے تعین کا اعلان

امریکہ کی جانب سے غزہ تنازع کے خاتمے کے لیے پیش کردہ "20 نکاتی منصوبے” کے حوالے سے ، مختلف فریقوں نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان لیوٹ نے 2 اکتوبر کو کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ حماس اس منصوبے کو قبول کرے، جبکہ صدر ٹرمپ اس کے لیے "ڈیڈ لائن” بھی طے کریں گے۔

مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے 2 تاریخ کو کہا کہ مصر قطر اور ترکی کے ساتھ مل کر حماس کو "20 نکاتی منصوبہ” قبول کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ عبدالعاطی نے کہا کہ اگرچہ مصر اس منصوبے کی بڑے پیمانے پر حمایت کرتا ہے، لیکن اس پر مزید مذاکرات کی ضرورت ہے، خاص طور پر غزہ کے انتظام اور سلامتی کے تحفظ کے دو اہم مسائل پر ابھی مزید تبادلہ خیال کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حماس اس منصوبے کو قبول نہیں کرتی تو غزہ کا تنازع مزید بڑھ جائے گا۔

الجزیرہ کی 2 تاریخ کی رپورٹ کے مطابق،حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمد نزال نے کہا کہ تنظیم غزہ تنازع کو ختم کرنے کے لیے امریکہ کے پیش کردہ "20 نکاتی منصوبے” پر بات چیت کر رہی ہے اور جلد ہی اس منصوبے کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker