بین الاقوامی

چین باضابطہ طور پر اینڈیین کمیونٹی کا مبصر ملک بن گیا

کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں اینڈیین کمیونٹی کے وزرائے خارجہ کا 31 ویں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس کے تحت باضابطہ طور پر چین کو اس تنظیم کا مبصر ملک تسلیم کیا گیا ہے۔
تمام رکن ممالک نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور عالمی گورننس میں چین ہمیشہ ایک اہم کردار ادا کرتا رہا ہے، اور چین کا اینڈیین کمیونٹی کا مبصر ملک بننا تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اقدام فریقین کے تعاون کو فروغ دے گا، خطے کی اقتصادی یکجہتی کے عمل اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھائے گا اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا بہتر طور پر تحفظ کرے گا۔
اینڈیین کمیونٹی کی بنیاد مئی 1969 میں رکھی گئی تھی اور یہ لاطینی امریکی خطے کا ایک اہم علاقائی اقتصادی یکجہتی کا ادارہ ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker