بین الاقوامی

چین کی بہتر ترقی دنیا کے لیے مواقع فراہم کرتی ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں اسٹیٹ کونسل ڈیولپمنٹ ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ "چائنا ڈیولپمنٹ رپورٹ 2025” پر تبصرہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اس رپورٹ نے 2024 میں چینی طرز جدیدیت کےفکری ، نظامی اور عملی نتائج کو ریکارڈ کیا ہے۔ اختراع، ہم آہنگی، ماحولیاتی تحفظ، کھلے پن اور مشترکہ فوائد کے زاویوں سے چینی طرز جدیدیت کو درپیش نئی صورتحال اور حاصل شدہ نئی کامیابیوں کو جامع انداز میں پیش کیا گیا ہے، جو دنیا کے تمام ممالک کو چین کی ترقیاتی راہ کا مطالعہ کرنے اور مشترکہ ترقی کے راستے تلاش کرنے کے لیے حوالہ فراہم کرتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پیچیدہ اور سخت بین الاقوامی ماحول کے باوجود، چینی معیشت کی کارکردگی مجموعی طور پر مستحکم اور ترقی پذیر رہی ہے، اعلیٰ معیار کی ترقی آگے بڑھ رہی ہے، اور نئی معیاری پیداواری قوت کی حرکیات مضبوط ہیں۔ چین کی بہتر ترقی دنیا کے لیے مواقع فراہم کرتی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker