
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں بھارت میں 27 ستمبر کو ایک ریلی کے دوران بھگدڑ مچنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا۔ترجمان نے کہا کہ ہم اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کے حوالے سے گہری تعزیت اور ان کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لیے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
انتیس تاریخ کو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ریاست تامل ناڈو میں 27 ستمبر کو پیش آنے والے اس واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 41 تک پہنچ چکی ہے۔