
بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے ایک نیوز کانفرنس کا انعقاد کیا ۔نیوز کانفرنس میں بتایا گیا کہ چین کی ثقافتی اور سیاحتی صنعت میں زبردست ترقی جاری ہے ۔ ثقافتی صنعت کا نظام مزید بہتر ہوا ہے، ساخت کی ترتیب میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، پیمانہ مستحکم طور پر بڑھ رہا ہے، فوائد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور گھریلو مانگ میں اضافہ، کھپت کی حوصلہ افزائی، اور توقعات کو مستحکم کرنے جیسے عوامل نمایاں ہوئے ہیں ۔ 2024 میں ثقافتی صنعت کی کاروباری آمدنی 19.14 ٹریلین یوآن رہی، جو 2020 کے مقابلے میں 37.7 فیصد اضافہ ہے؛ مقررہ حجم سے بالا ثقافتی اداروں کی تعداد 78 ہزار تک پہنچ چکی ہے، جو 2020 کے مقابلے میں 13 ہزار زیادہ ہے۔
چینی باشندوں کے سیاحتی دوروں کی تعداد اور کل اخراجات میں تیز رفتار ترقی جاری ہے۔ 2025 کی پہلی ششماہی میں، چینی باشندوں کے سیاحتی دوروں کی تعداد 3.285 ارب اور کل اخراجات 3.15 ٹریلین یوآن رہے۔