
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے چین اور روس کی جانب سے پیش کردہ ایران پر پابندیوں میں نرمی کی توسیع کی قرارداد پر ووٹنگ کی، جس میں قرارداد کے حق میں ووٹوں کی تعداد 9 تک نہ پہنچنے کی وجہ سے یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔
ووٹنگ میں چین، روس سمیت 4 ممالک نے قرارداد کے حق میں، 9 نے مخالفت میں جبکہ 2 ممالک نے ووٹ ڈالنے سے اجتناب کیا۔ ایران جوہری معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی متعلقہ دفعات کے مطابق، ایران پر عائد پابندیاں مشرقی امریکی وقت کے مطابق 27 ستمبر صبح 8 بجے کے بعد بحال ہو جائیں گی۔
ووٹنگ کے بعد، اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے کہا کہ چین قرارداد کے منظور نہ ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ سے یہ موقف رکھتا آیا ہے کہ مذاکرات اور سفارتی ذرائع ایران کے جوہری مسئلے کا واحد قابل عمل حل ہیں۔ ایران کے جوہری مسئلے کا سیاسی حل مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا واحد صحیح راستہ ہے۔ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر غیر جانبدارانہ موقف اپناتے ہوئے ایران کے جوہری مسئلے کے جامع سیاسی حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔