بین الاقوامی

چین کا تین امریکی کمپنیوں کو برآمدی کنٹرول کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ

بیجنگ:قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے، چین کی وزارت تجارت نے جاری کردہ ایک بیان میں متعلقہ چینی قوانین و ضوابط کے مطابق، ہنٹنگٹن انڈسٹریز سمیت تین امریکی کاروباری اداروں کو برآمدی کنٹرول کی فہرست میں شامل کرنے اور درج ذیل اقدامات کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ مذکورہ تین امریکی اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد ممنوع کی گئی ہے اور زیر عمل متعلقہ برآمدی سرگرمیاں فوری طور پر بند کی گئی ہیں۔ خصوصی حالات میں برآمدی آپریٹرز کو چینی وزارت تجارت سے پیشگی اجازت لینی ہوگی۔ یہ اقدام 25 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker