
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورور کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے بیجنگ میں امریکی ایوان نمائندگان کے وفد کے ساتھ ملاقات میں نے کہا کہ 19 ستمبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں اہم اتفاق رائے طے کیا اور چین امریکہ تعلقات کی مستحکم ترقی کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی۔ چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات اور مشترکہ مفادات موجود ہیں۔امید کی جاتی ہے کہ امریکی کانگریس کےاراکین بات چیت اور مواصلات کے چینلز قائم کرنے اور دو نوں ممالک کی مشترکہ ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے۔
اسی روز چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے امریکی ایوان نمائندگان کے وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ چینی فوج امریکہ کی فوج کے ساتھ برابری، احترام اور پرامن بقائے باہمی پر مبنی مستحکم اور مثبت عسکری تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ چینی فوج ملک کی خود مختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کی حفاظت کے لیے پختہ عزم رکھتی ہے۔فریقین کو فوجی رابطے کو ہموارکرتے ہوئے ٹھوس اقدامات کے ذریعے دو ممالک اور دونوں افواج کے تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانا چاہیئے۔



