
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئر بیس امریکہ کو "واپس” نہیں کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس سے قبل افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کہہ چکے تھے کہ افغان حکومت اور عوام کبھی بھی افغان سرزمین کے ایک انچ پر بھی غیر ملکی فوجی موجودگی کو قبول نہیں کریں گے۔ افغان وزارت خارجہ کے اہلکار ذاکر جلالی نے 18 ستمبر کو سوشل میڈیا پر کہا کہ افغانستان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے کسی بھی مذاکرات میں امریکی فوجیوں کی افغانستان واپسی کے آپشن کو خارج کر دینا چاہیے۔
ادھر اپنے حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ بگرام ایئر بیس کو "واپس لینے” کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ نے حال ہی میں متعلقہ امریکی حکام سے کہا ہے کہ بگرام ایئر بیس کی "واپسی” کے منصوبے کے عمل درآمد پر غور و خوض کیا جائے۔