بین الاقوامی

چینی مندوب کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں قطر پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی درخواست پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60ویں اجلاس میں قطر پر اسرائیلی حملے پر ہنگامی بحث کا انعقاد کیا گیا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب چھن شو نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
چھن شو نے کہا کہ اسرائیل کا قطر پر حملہ قطر کی علاقائی خودمختاری اور قومی سلامتی کی کھلی خلاف ورزی ہے ، اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف بھی ہے اور یہ حملہ امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔ چین اس کی سخت مخالفت اور شدید مذمت کرتا ہے۔ قطر غزہ جنگ بندی مذاکرات میں ایک اہم ثالث ہے اور اس نے جنگ بندی کو فروغ دینے اور امن کی بحالی کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں جسے عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے۔ اسرائیل کے اقدامات جنگ بندی کے مذاکرات کو دانستہ طور پر سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں۔

چھن شو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ طاقت کا غلط استعمال مسئلے کا حل نہیں ہے۔ چین جنگ بندی اور لڑائی کے خاتمے کو فروغ دینے اور علاقائی کشیدگی کو کم کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker