
سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں پیسوں اور میڈیا طاقت کی مدد سے دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کو بدلنے کے خطرناک عمل کی سخت مذمت کی ۔ انہوں نے چین کی دوسری جنگ عظیم میں بہادری سے لڑائی کرنے کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ تاریخ کی حقیقت کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جارحین کو تاریخی حقائق کو اُلٹ پلٹ کر پیش کر نے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔