
بیجنگ:سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے لوبلانا میں سلووینیا کی قومی اسمبلی کے صدر لوٹریچ اور قومی اسمبلی کے متعدد نمائندوں سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے چین کی ترقی کے راستے اور تصور کا تعارف کرا تے ہوئے کہا کہ تاریخ ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنے اپنے حالات کے مطابق موزوں راستہ تلاش کیا جائے۔ چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو بڑھانے، سبز، کم کاربن اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے، چینی طرز کی جدیدیت کو حاصل کرنے، اور بین الاقوامی تعلقات میں باہمی احترام، باہمی اشتراک ، اور فائدہ مند تعاون کی حامل ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کا عزم رکھتا ہے، تاکہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل میں مدد مل سکے۔ چین کی مسلسل ترقی دنیا کے تمام ممالک، بشمول سلووینیا کے لیے مواقع فراہم کرے گی۔
لوٹریچ نے چین کی جدیدیت کی تعمیر میں حاصل شدہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین اور سلووینیا کے دوستانہ تعلقات باہمی فائدے کی بنیاد پر قائم ہیں۔ سلووینیا کی قومی اسمبلی چینی قانون ساز ادارے کے ساتھ تبادلوں اور تجربات کو فروغ دینے کی خواہاں ہے، تاکہ تجارت، سرمایہ کاری، ثقافت، سائنس، تعلیم، اور کھیل جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ سلووینیا نے صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کا خیرمقدم کیا اور اس کی حمایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ سلووینیا دنیا کے امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کےلیے تیار ہے ۔