
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں ساؤتھ چائنا سی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے امریکہ کی غلط بیان بازی پر سخت اعتراض اٹھایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہوانگ یان جزیرہ چین کی موروثی سرزمین ہے، ہوانگ یان آئی لینڈ نیشنل نیچر ریزرو کا قیام چین کی خودمختاری کے دائرہ کار میں ہے، جو جائز اور قانونی ہے، اور اس پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔
ترجمان نے امریکہ سے کہا کہ وہ جلد از جلد ساؤتھ چائنا سی میں تنازعات کو ہوا دینے، مشکلات پیدا کرنے اور اختلافات کو بڑھانے کا عمل بند کرے اورساؤتھ چائنا سی میں امن و سکون کا قیام ہونے دے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین آسیان ممالک کے ساتھ مل کرساؤتھ چائنا سی کو امن، دوستی اور تعاون کا سمندر بنانا جاری رکھے گا۔