
بیجنگ:2025 کے بین الاقوامی پارلیمانی اراکین کے دوستانہ تبادلے کا فورم 14 ستمبر کو چین کے سنکیانگ ویغورخوداختیار علاقے میں منعقد ہوا ۔ 60 سے زائد غیر ملکی موجودہ پارلیمانی اراکین، سابق پارلیمانی اراکین اور چین کی قومی عوامی کانگریس اور مقامی عوامی کانگریس کے 60 سے زائد نمائندوں نے فورم میں باہمی تبادلہ خیال کیا۔
فورم نے "ارومچی اعلامیہ” جاری کیا، جس میں تمام ممالک کے قانون ساز اداروں سے دوستانہ تبادلوں کو گہرا کرنے ، مساوی اور منظم عالمی کثیر الجہتی اور جامع معاشی عالمگیریت کی مشترکہ وکالت کرنے اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی مشترکہ طور پر حفاظت کرنے کی اپیل کی گئی۔
غیر ملکی مہمانوں نے سنکیانگ کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا۔تمام مہمانوں نے سنکیانگ کے انتظامی معاملات سے متعلق چینی حکومت کی حکمت عملی کو سراہا اور سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کے 70 سالوں میں حاصل کردہ معاشی و سماجی ترقی کی تعریف کی۔