
بیجنگ: چائنا سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان ایئر فورس کے سینئر کرنل تھیان جون لی نے کہا ہے کہ 12 سے 13 ستمبر تک چائنا سدرن تھیڑ کمانڈ نے جنوبی بحیرہ چین میں معمول کی گشت کی ہے۔
انہو ں نے کہا کہ فلپائن بار بار خطے کے باہر کے ملک کے ساتھ مل کر نام نہاد ” مشترکہ گشت” کو منظم کرتا ہے ، جنوبی بحیرہ چین کے بارے میں غیرقانونی دعووں کا پرچار کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ چائنا سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہ ہم فلپائن کو خبردار کرتے ہیں کہ جنوبی بحیرہ چین میں اشتعال انگیز کارروائیوں اور صورتحال کی کشیدگی کو بڑھانا ختم کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقت کو شامل کرنے اور حمایت مانگنے کی فلپائن کی کوشیں ضرور ناکام ہوں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سدرن تھیڑ کمانڈ کے دستے ہمیشہ ہائی الرٹ رہیں گے ،دخل اندازی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ملک کے اقتدار اعلیٰ کی سلامتی اور جنوبی بحیرہ چین کے امن و استحکام کی حفاظت کرتے رہیں گے۔