بین الاقوامی

حماس کی قیادت اسرائیلی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہی ,حماس کے سینئر عہدیدار


حماس کے سینئر عہدیدار سہیل الہندی نے قطر کے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حملے کے وقت حماس کی مذاکراتی ٹیم اور کچھ رہنما امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز اور صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ معاہدے کے مسودے پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ حماس کی قیادت اسرائیلی قاتلانہ حملے سے بچنے میں کامیاب رہی اور فی الحال محفوظ ہے۔ الہندی نے زور دے کر کہا کہ اگر حماس کے رہنما کو قتل کر بھی دیا گیا تو، فلسطینی عوام کے پاس نئی قیادت آئے گی۔جب تک اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ اور مظالم جاری رہیں گے، فلسطینی عوام مزاحمت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری،مختلف ممالک کے رہنماؤں اور عرب و اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ محض مذمت اور بیان بازی سے آگے بڑھ کر واضح، سخت اور حقیقی موقف اپنائیں۔
مقامی وقت کے مطابق 9 تاریخ کو امریکی وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی فوج کو اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملہ کرنے سے "کچھ لمحے پہلے” مطلع کیا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے اسی روز منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے قطر کی سرزمین پر یکطرفہ بمباری اسرائیل یا امریکہ کے مقاصد میں مددگار نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت کی۔ امریکہ نے قطر کو یقین دلایا کہ قطر کی سرزمین پر ایسے واقعات دوبارہ پیش نہیں آئیں گے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ملک الجزائر نے قطر پر اسرائیلی حملے کے معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ فی الحال اجلاس کا وقت مقامی وقت کے مطابق 10 ستمبر کی سہ پہر مقرر کیا گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker