بین الاقوامی

فرانس کے وزیراعظم فرانسوا بائرو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام


فرانس کے وزیر اعظم فرانسوا بائرو قومی اسمبلی میں اعتماد کی ووٹنگ میں کامیابی حاصل نہ کر سکے، جس کے باعث بائرو کی حکومت صدر میکرون کو استعفیٰ پیش کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق، ووٹنگ نتائج میں 364 ووٹ مخالفت اور 194 ووٹ حق میں رہے اور بائرو کی قیادت میں موجودہ حکومت نصف سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کر سکی جس کے بعد بائرو کو وزیراعظم کے عہدے سے مستعفیٰ ہونا پڑے گا۔ فرانسسی صدر میکرون نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وہ "آئندہ چند دنوں” میں نئے وزیراعظم کا تقرر کریں گے۔

یاد رہے کہ 25 اگست کو بائرو نے ایک نیوز کانفرنس میں حکومت کی جانب سے سال 2026 کے مالی بجٹ منصوبے کی وضاحت کی، جس میں مالی اخراجات میں 43.8 ارب یورو کی کٹوتی، دو سرکاری تعطیلات کا خاتمہ اور صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات میں اضافے میں نمایاں کمی سمیت کئی سخت اقدامات شامل ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد فرانس کو قرضوں کے بحران میں گرنے سے روکنا ہے۔ لیکن جیسے ہی یہ منصوبہ پیش کیا گیا، فرانس کی حزب اختلاف جماعتوں کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی گئی اور صدر میکرون کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker