
اقوام متحدہ کے امور انسانی حقوق کے ہائی کمشنز والکر ترک نے اسرائیلی اعلیٰ عہدیداروں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے بیانات کی کھل کر مذمت کی۔ترک نے اسی روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60 ویں اجلاس میں کہا کہ وہ اسرائیل کے اعلیٰ اہلکاروں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے بیانات پر حیرت زدہ ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کی طرف سے غزہ میں فلسطینی شہریوں کے بڑے پیمانے پر قتل،انسانی امداد میں رکاوٹوں اور قحط جیسے حالات پیدا کیے جانے کی مذمت کی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل مسلسل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، جس نے ناقابل بیان مصائب اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔وہ اسرائیل کے ارتکاب کردہ جرائم کی نگرانی جاری رکھیں گے، اور مستقبل میں اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت میں اپنے اعمال کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔ترک نے متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو "جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہتھیار” فراہم کرنا بند کریں، فائر بندی کی تکمیل سے زیر حراست قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنائیں، اور ساتھ ساتھ انسانی امداد کے غزہ کے علاقے میں بلاروک ٹوک داخلے کو یقینی بنائیں۔




