بین الاقوامی

چین سائبر سیکیورٹی قانون میں ترمیم کرے گا


بیجنگ:سائبر سیکیورٹی قانون سائبر سیکیورٹی کے شعبے کا بنیادی قانون ہے۔ 8 ستمبر کو سائبر سیکیورٹی قانون کے ترمیمی مسودے کو پہلی بار چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔موجودہ ترمیم کے مقاصد یہ ہیں کہ مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بالخصوص سائبر سیکیورٹی کی قانونی ذمہ داریوں پر زور دیا جائے، نظامی ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے ڈیٹا سیکیورٹی قانون، ذاتی معلومات کے تحفظ کے قانون اور انتظامی سزاؤں کے قانون سمیت دیگر متعلقہ قوانین کے ساتھ مؤثر طور پر مربوط کیا جائے ، مختلف زمروں کے معاملات کے لئے پالیسی اپناتے ہوئے سائبر اسپس آپریشن کی سلامتی اور سائبر انفارمیشن سلامتی وغیرہ سے متعلق قانون کی خلاف ورزیوں پر قانونی ذمہ داریوں کا سائنسی طور پر تعین کیا جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker