
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس غیر متزلزل طور پر مطالبہ کرتا ہے کہ جاپانی حکومت دوسری جنگ عظیم کے نتائج کو مکمل طور پر تسلیم کرے اور عالمی تنازعہ بھڑکانے میں اپنی ذمہ داری قبول کرے۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ بحرالکاہل میں دوسری جنگ عظیم کا نتیجہ، بشمول جاپان کا غیر مشروط ہتھیار ڈالنا، جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کا ایک لازمی حصہ ہے۔روسی اپنے ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ مختلف تعلیمی اور فوجی یادگاری تقریبات منعقد کرتا رہے گا، جن کا مقصد 1930 اور 1940 کی دہائیوں میں جاپان کے مختلف جرائم کے نئے شواہد کی نشاندہی کرنا ہے۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ عالمی جنگ کے اسباق کو یاد رکھنا ہمارا مقدس فریضہ ہے،تاکہ اس سانحہ کو دوبارہ رونما ہونے سے روکا جائے گا۔