بین الاقوامی

روس ریسیپروکل بنیادوں پر چین کے لیے ویزا فری پالیسی نافذ کرے گا، پیوٹن


روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایسٹرن اکنامک فورم کے کل رکنی اجلاس میں کہا کہ روس چین کے اس دوستانہ اقدام کے جواب میں ریسیپروکل بنیادوں پر چین کے ساتھ ویزا فری پالیسی نافذ کرے گا۔ پیوٹن نے کہا کہ روس چین کے ساتھ اپنی دوستی کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس سے بلاشبہ دونوں ممالک کے درمیان اہلکاروں کے تبادلوں کو بہت فروغ ملے گا اور کاروباری تبادلوں کے لئے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔یاد رہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے 2 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ چین نے 15 ستمبر 2025 سے 14 ستمبر 2026 تک روس کے عام پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لئے ویزا فری پالیسی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker