
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں تائیوان کے محکمہ خارجہ امور کے سربراہ کے دورہ فلپائن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلپائن کی جانب سے تائیوان کے معاملے پر مسلسل غلط طرز عمل اور اشتعال انگیزی کی جا رہی ہے، جس کی انہیں ضرور قیمت چکانی پڑے گی اور اس کے تمام تر نتائج فلپائن کو برداشت کرنا ہوں گے۔ فلپائن کے وزیر دفاع گیلبرٹو تودرو اور دیگر افراد نے تائیوان کے معاملے پر چین کے مرکزی مفادات اور سرخ لکیر کو بار بار کھلے عام چیلنج کیا ہے۔ چین اسے کبھی برداشت نہیں کرے گا اور اس کی بھرپور مخالفت کرے گا۔ہم فلپائن کے ان افراد پر زور دیتے ہیں کہ وہ مزید مسخرہ بازی سے باز رہیں۔




