تازہ ترینپاکستان

کل سے پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگائیں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کل سے پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگائیں گے۔
پیر کے روز پارلیمنٹ کے باہر دیگر رہنماوں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی نے اسمبلی سے استعفوں کا حکم دیا تو مجھ سمیت تمام ممبران استعفی دیں گے، جن ایم این ایز کو سزائیں سنائی گئی ان کی سیٹوں پر احتجاجا حصہ نہیں لیں گے، آج قومی اسمبلی میں شرکت کی آئندہ اجلاس میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہماری آواز کو دبایا گیا پارلیمنٹ کے اندر بھی مائیک بند کیے، یہ جمہوریت نہیں فسطائیت ہے آپ بولنے نہیں دے رہے ۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی نے مینڈیٹ چرانے کے بعد بھی مذاکرات کا کہا، پاکستان اور بھارت کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے، سیلاب میں سب باتوں سے بالاتر ہوکر ساتھ دیا، بس بہت ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ دیا لیکن پی ٹی آئی کونہیں دیا، ایسی بناوٹی پارلیمنٹ اور کمیٹیوں سے کیا لینا، کل سے پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگائیں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تمام پارٹی کی تنظیمیں سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہیں، بانی سے بھی ملاقات میں درخواست کریں گے کہ سیلاب زدگان کی فنڈر ریزنگ کیلئے اپیل کریں اور اپنی قوم سے امید رکھتے ہیں کرائسز میں عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سیلاب سندھ کی طرف جا رہا ہے، یو این سے بھی درخواست کریں گے وہ پاکستان کی مدد کرے جبکہ وفاقی حکومت بھی عالمی کمیونٹی سے رابطہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث ہماری زراعت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران بھی پی ٹی آئی ممبران کو زدوکوب کیا گیا، ہم ڈٹ کر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، سیلاب کے دوران بھی سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے ، اطلاعات ملیں کہ ہمارے امدادی کیمپس اتار دیئے گئے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker