تازہ تریناسلام آباد

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکی ڈی سی اسلام آباد کے ہمراہ شدید بارش کے بعد کلئیرنس آپریشن کی نگرانی

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا ہمراہ ڈی سی اسلام آباد کی شدید بارش کے بعد کلئیرنس آپریشن کی ذاتی نگرانی ،اسلام آباد میں ایچ ایٹ میں 99 ملی میٹر، گولڑہ میں 78 ملی میٹر، سید پور میں 46 ملی میٹر اور مجموعی طور پر 70 ملی میٹر بارشں ریکارڈ کی گئی ،بارش کے فورا بعد تمام نشیبی علاقوں، انڈپاسز اور مرکزی شاہراہوں کو کلیئر کر دیا گیا

اسلام میں ڈپلومیٹک انکلیو اور سید پور ویلج کا ایریا مکمل طور پر پانی سے کلیئر ہوچکا ہے جبکہ سیکٹر جی 11کو 70 فیصد پانی سے کلیئر کر دیا گیا ہے ،چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیموں کے ساتھ فیلڈ میں خود موجود۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے،سی ڈی اے، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں، فیلڈ ٹیمیں شہریوں کو ہر ممکن سہولت و مدد فراہم کریں، نالوں میں پانی کے بہاو کی نگرانی کیلئے سی ڈی اے کا عملہ اور مشینری فیلڈ میں موجود رہے، اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کے افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سخت مانیٹرنگ کے نظام کو یقینی بنائیں۔

چئیرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی سخت نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں پر نکاسی آب کو یقینی بنایا جارہا ہے، سڑکوں اور نالوں میں پانی کے بہاو میں رکاوٹوں کو دور کرکے پانی کی نکاسی کو فوری یقینی بنایا جائے، کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر شہری سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے ایمرجنسی نمبر 16 اور 1334 پر رابطہ کرسکتے ہیں،موصول ہونے والی تمام شکایات کا بروقت ازالہ ہر حال میں ممکن بنایا جائے۔ سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، احتیاطی تدابیر کے ساتھ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker