
اسلام آباد (آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے ممبر چوہدری محمد ریاض کو پاکستان بوائز سکاٹس ایسوسی ایشن کا چیف کمشنر مقرر کر دیا ،چیف کمشنر چوہدری محمد ریاض نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، صدر مملکت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اور جو نئی ذمہ داری سونپی ہے ، اسکو کماحقہ ادا کرنے کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لاوں گا ۔چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ پاکستان بوائز سکاٹس ایسوسی ایشن ایک فعال ادارہ ہے ، پاکستان بوائز سکاٹس کو چاروں صوبوں ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید فعال بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔