
اسلام آباد (آئی پی ایس )جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش جاری ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ بارش کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے
ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں نکلنے اور نشیبی ایریاز اور نالوں کی خصوصی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے، نکاسی آب کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن یقینی بنائی جائے۔