تازہ تریناسلام آباد

آئیسکو چیف ایگزیکٹو خالد محمود کے کسٹمر فیسلٹیشن سینٹرز ، کمپلینٹ دفاتر کے ہنگامی دورے

اسلام آباد (آئی پی ایس ) چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینئر چودھری خالد محمود نے سینیئر افسران کے ہمراہ آئیسکو ریجن میں قائم مختلف کسٹمر فیسلٹیشن سینٹرز اور کمپلینٹ دفاتر کے اچانک اور ہنگامی دورے کیے صارفین سے ملے اور ان کے مسائل دریافت کیے ان دوروں کا مقصد صارفین کو فراھم کی جانے والی سروسز کے معیار کی مانیٹرنگ کرنا اور افسران و اہلکاران کی کارکردگی پر براہِ راست نظر رکھنا تھا۔

انجینیر چودھری خالد محمود نے اس موقع پر کہا کے آئیسکو انتظامیہ معزز صارفین کو بہترین سروسز اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں آئیسکو کے چیرمین ڈاکٹر طاہر مسعود اور دیگر بورڈ ممبران کی سوچ بے حد مثبت اور صارف دوست ھے انھوں نے کہا کے ہمارا اولین مقعد کوالٹی سروسز فراھم کر کے صارفین کا اعتماد جیتنا ھے انھوں نے بتایا کے حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کے ویژن پر عمل کرتے ھوئے آئیسکو کے ہر شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہا ھے جس کے باعث یقینی طور پر معزز صارفین کو نہ صرف گھر بیٹھے آن لائن سروسز میسر ھوئیں ہیں بلکے شفاعیت کو بھی فروغ ملا ھے اور صارفین کا ائیسکو کی کارکردگی پر اعتماد مزید بڑھا ھے

آخر میں چیف ایگزیکٹیو نے سختی سے تنبیہ کی کہ کسی بھی قسم کی سستی، غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام افسران اور اہلکاران اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور محنت سے سر انجام دیں سو فیصد درست میٹر ریڈنگ بروقت بجلی بلوں کی ترسیل بجلی کی بلا تعطل فراہمی فالٹز اور ٹرپینگ کی بروقت کلیرز اور دفاتر میں آنے والے صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے تاکہ آئیسکو کی کارکردگی مزید بہتر ہو اور صارفین کا ادارے پر اعتماد مزید مستحکم ہو۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker