تازہ تریناسلام آباد

سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مختلف تھانہ جات کی تعمیرنو کیلئے ٹینڈر جاری کر دیئے

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں نئے اور جدید طرز پر تھانہ جات کی تعمیرنو کے لئے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں۔

منصوبے کے تحت تھانہ ہمک، لوہی بھیر، کرپا، کھنہ، کورال، نیلور، پھلگراں، سنگجانی اور شمس کالونی میں پولیس اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے۔سی ڈی اے حکام کے مطابق ان منصوبوں پر عملدرآمد سے نہ صرف عوام کو سہولت میسر آئے گی بلکہ تھانہ جات میں جدید سہولیات کی فراہمی کے باعث عوامی مسائل کے حل میں بھی تیزی آئے گی۔ٹینڈر جمع کروانے اور کھولنے کا عمل ای پروکیورمنٹ سسٹم کے ذریعے 22 ستمبر تا 26 ستمبر 2025 تک مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہا کہ اسلام آباد میں علاقائی سطح پر ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں اور اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker