بین الاقوامی

چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر "شنگھائی اسپرٹ” کو فروغ دے گا، عالمی برادری


عالمی شخصیات کا کہنا ہے کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر "شنگھائی اسپرٹ” کو فروغ دے گا اور عالمی معاشی استحکام اور خوشحالی میں نئی قوت محرکہ فراہم کرےگا۔
پاکستان میں بحریہ یونیورسٹی کے سینئر ایسوسی ایٹ پروفیسر حسان داؤد بٹ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے بنیادی تصور کے طور پر "شنگھائی اسپرٹ” چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ متعدد گلوبل اینشی ایٹوز کے مطابق ہے۔ پاکستان اور بہت سے ہمسایہ ممالک نے شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر سے فائدہ اٹھایا ہے۔ ایران کے قومی کمیشن برائے یونیسکو کے سیکریٹری جنرل حسن فتوس کا ماننا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کے اہم تصورات نے نہ صرف چین کی قومی طاقت میں اضافہ کیا ہے بلکہ شنگھائی تعاون تنظیم اور دنیا کی ترقی میں بھی کردار ادا کیا ہے۔ کرغیز صدر کے ماتحت انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل اسٹریٹجک انیشی ایٹوز کے ڈپٹی ڈائریکٹر آدربیک اولو نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا خاندان، جو ابتدائی چھ بانی ارکان سے 26 ممالک کے ساتھ "ایس سی او خاندان” تک پھیل چکا ہے، نے دنیا کی تقریباً نصف آبادی کو اکٹھا کیا ہے، اور اس کی قراردادوں اور تصورات نے علاقائی اور عالمی منظر نامے پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker