بین الاقوامی

نیروبی میں ’’امن کی گونج ‘‘ نامی ثقافتی سرگرمی کا انعقاد


نیروبی میں چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "امن کی گونج” نامی ثقافتی سرگرمی کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچول خطاب کیا۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ ہے۔ 80 سال قبل کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی تجویز پر قائم کردہ جاپان مخالف قومی متحدہ محاذ کے جھنڈے تلے چینی عوام نے خونریز جنگیں لڑیں، دنیا بھر میں انصاف کی قوتوں کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور فسطائیت کو شکست دی ۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ افراتفری کی موجودہ دنیا میں ہمیں تاریخ کے سکھائے ہوئے سبق سے حکمت اور طاقت حاصل کر کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا.تقریب کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے تیار کردہ مختصر دستاویزی فلمیں ” دوسری جنگ عظیم میں افریقی فوجیوں کی خدمات اور قربانی”، "کینیا کے فوجیوں کی وطن واپسی کے بعد نوآبادیت مخالف مہم "، اور ” سینیگالی فوجیوں کا فرانسیسی نوآبادیاتی تشدد کے خاتمے میں کردار” کو دکھایا گیا۔ تقریب میں موجود مہمانوں کا کہنا تھا کہ ان دستاویزی فلموں نے تاریخی سچائی کو واضح کرتے ہوئے فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں افریقی عوام کے اہم کردار کو ظاہر کیا ہے۔
کینیا براڈکاسٹنگ کارپوریشن، کینیا سٹیزن ٹیلی ویژن، کینیا کے ٹی این ٹیلی ویژن، کینیا کیپٹل ایف ایم، ایتھوپیا نیوز ایجنسی، ایتھوپیا نیشنل ٹیلی ویژن، روانڈا افریقہ چائنا ریویو نیٹ ورک، زیمبیا 5 ایف ایم ریڈیو، جنوبی افریقی انڈیپینڈنٹ میڈیا، کانگو نیوز نیٹ ورک، گیمبیا کرنٹ افیئرز نیٹ ورک سمیت متعدد افریقی ممالک کے مین اسٹریم میڈیا نے اس تقریب کی کوریج دی، جس میں 20 سے زائد افریقی ممالک میں تقریباً 600 ملین ناظرین کا احاطہ کیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker