بین الاقوامی

اسرائیلی وزیر اعظم کا نام نہاد ’’گریٹر اسرائیل‘‘بیان اسرائیلی بالادستی کے عزائم کو ظاہر کرتا ہے،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ


تہران:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس میں نام نہاد ” گریٹر اسرائیل” کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ بقائی نے اس بات پر زور دیا کہ نام نہاد "گریٹر اسرائیل” وژن اسرائیلی حکومت کی بالادستی کے حصول کے عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی مداخلت کی پالیسی کا مقصد اسرائیل کے مفادات کا تحفظ ہے۔ خطے کے تمام ممالک کو اسرائیلی توسیع پسندی کے بارے میں پہلے سے کہیں زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔ اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو اس خطے کو نہ ختم ہونے والی جنگوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعلقات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کے نئے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایران کا دورہ کیا تھا۔فریقین اس معاملے پر مشاورت جاری رکھیں گے۔ بقائی نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی ایرانی جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں، لہذا تینوں یورپی ممالک کو "پابندیوں کی تیزی سے بحالی” کا طریقہ کار شروع کرنے کا حق نہیں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker