
بیجنگ:19 اگست کو آٹھواں چینی ڈاکٹروں کا دن منایا گیا۔ چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن کے متعلقہ حکام کے مطابق 2024 کے اختتام تک ملک میں صحت عامہ کے عملے کی مجموعی تعداد 15.78 ملین تک جا پہنچی ہے، جس میں 5.082 ملین لائسنس یافتہ ڈاکٹرز اور پریکٹسنگ اسسٹنٹ فزیشنز شامل ہیں، اور ہر 1 ہزار افراد کیلئے 3.61 ڈاکٹرز موجود ہیں، جو دنیا کے سب سے بڑے طبی نظام کو سپورٹ فراہم کرتا ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن اور دیگر چار محکموں نے حال ہی میں "طبی عملے کے پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق” کا ایک نیا ورژن جاری کیا ہے تاکہ طبی عملے کے لئے پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق کو مضبوط بنایا جا سکے اور عوام کو زیادہ معیاری طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔



