
بیجنگ وقت کے مطابق 17 اگست کی رات 10 بجکر15 منٹ پر چین نے صوبہ شانسی میں واقع تھائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں لانگ مارچ 6 جی راکٹ کے ذریعے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سے متعلق زمین کے نچلے مدار کے گروپ 9 کے سیٹلائٹس کو کامیابی سے لانچ کیا۔ تمام سیٹلائٹس اپنے مدار میں کامیابی کے ساتھ پہنچ گئے اور لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ یہ مشن لانگ مارچ سیریز راکٹوں کی 590 ویں پرواز کے ذریعے مکمل ہوا۔