بین الاقوامی

چین کے 5 خود اختیار علاقوں کی کل جی ڈی پی 8.3766 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی


 بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سینٹرل کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ، چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی، چینی عوام کی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی ، چین کے قومی کمیشن برائے قومیتی امور سمیت دیگر محکموں کے متعلقہ حکام نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں چین کی 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی مدت کے دوران سوشلسٹ جمہوریت کی پیش رفت کا تعارف کرایا۔پیر کے روز اطلاعات کے مطابق ملک کی "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت کے دوران ، چین نے جمہوریت کو مکمل طور پر آگے بڑھا تے ہوئے چینی طرز کی جدیدکاری کے لئے مختلف قوتوں کو اکٹھا کیا ۔ چینی عوام کی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی نے مجموعی طور پر 279 مشاورتی سرگرمیوں اور 413 معائنے اور تحقیقی سرگرمیوں کا اہتمام کیا اور 25،043 تجاویز پیش کیں، جن کا بڑا حصہ ریاستی پالیسیوں میں تبدیل کیاگیا۔ مارچ 2021 سے اب تک قومی عوامی کانگریس اور اس کی قائمہ کمیٹی نے 35 قوانین بنائے ہیں، 62 قوانین میں ترامیم کیں اور 34 متعلقہ فیصلوں اور قراردادوں کی منظور دی ہیں۔ 2020 سے 2024 تک چین کے پانچ خود اختیار علاقوں کی مجموعی جی ڈی پی 6.0129 ٹریلین یوآن سے بڑھ کر 8,376.6 ٹریلین یوآن تک جاپہنچی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker