
روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن ایک بنیادی اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں کہ روس اور یوکرین تنازع علاقائی تبادلے اور یوکرین کے لیے امریکہ کی جانب سے کسی شکل میں سلامتی کی ضمانت سے ختم ہو جائے گا۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ چوںکہ بات چیت "بہت اچھے انداز میں ہوئی”،اس لئے وہ عارضی طور پر روس پر مزید پابندیاں یا دیگر "سنگین نتائج” کے حامل منصوبوں کو روک دیں گے۔
ملاقات کے بعد ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے لئے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ملاقات کے انتظامات جاری ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا، "اب، یہ یوکرین کے صدر زیلنسکی پر منحصر ہے کہ وہ اسے ممکن بنائیں ۔”




