
بیجنگ :26 جون 2025 کو کیبن سے باہر دوسری سرگرمی کی کامیابی کے بعد، چین کےشنزو 20 کے خلابازوں کے عملے نے خلائی اسٹیشن کے اندرونی ماحول کی نگرانی، آلات کی جانچ پڑتال اور دیکھ بھال، سازوسامان کی ترتیب اور کیبن سے باہر نکلنے کی سرگرمیوں کی تیاریاں مکمل لی ہیں۔ منصوبے کے مطابق، شنزو 20 کے خلابازوں کا عملہ جلد ہی کیبن سے باہر تیسری سرگرمی انجام دینے کے موقع کا انتخاب کرے گا۔ اس وقت، چینی خلائی اسٹیشن مستحکم طور پر کام کر رہا ہے اور خلابازوں کے عملے کی جسمانی اور ذہنی حالت اچھی ہے اور باہر نکلنے کی سرگرمیوں کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔