بین الاقوامی

چین کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر دنیا میں صف اول مقام پر ہے،نیشنل ڈیٹا ایڈمنسٹریشن

بیجنگ : چین کی اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں نیشنل ڈیٹا ایڈمنسٹریشن کے  متعلقہ انچارج نے کہا کہ "چودہویں پانچ سالہ منصوبے” کے بعد سے  چین کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر نے تیزی سے ترقی کی ہے،  پیمانے اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دنیا میں صف اول کی پوزیشن پر ہے، اور کمپیوٹنگ پاور کا مجموعی پیمانہ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ 

آٹھ کمپیوٹنگ  ہبز  میں سے پانچ مغربی خطے میں ہیں ، جو مغربی علاقوں کی صاف توانائی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے ۔جون 2025 کے اختتام تک فائیو جی بیس اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 4.55 ملین اور گیگا بٹ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 226 ملین تک پہنچ چکی ہے۔2024 میں ، ملک میں ڈیٹا انٹرپرائزز کی تعداد  چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ، اور ڈیٹا انڈسٹری کا حجم 5.86 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا۔مصنوعی ذہانت کے پیٹنٹ کی تعداد دنیا کا 60 فیصد  بنتی ہے۔گزشتہ سال، عوامی ڈیٹا وسائل کی ترقی اور استعمال جیسی 21 پالیسیاں متعارف کروائی گئیں، اور اس سال ڈیٹا پراپرٹی رائٹس سمیت 10 سے زیادہ سسٹم لانچ کیے جائیں گے، اور ایک قومی مربوط ڈیٹا مارکیٹ کی تعمیر میں تیزی آ رہی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker