پاکستان

صدر ایف پی سی سی آئی کی قوم کو 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد

اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے قوم کو 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن آزادی کے حصول کے لیے ہمارے آباو اجداد کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر باب ہے۔ پاکستان کے لیے ان گنت قربانیاں دینے والے تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں، کارکنان اور اپنے آباو اجداد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں تاریخی فتح نے اس مرتبہ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے، بھارت کے ساتھ جنگ نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کی معترف ہے۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد اب ہمیں معاشی میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہے۔ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ بہتر فیصلے کر کے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، معاشی طور پر ایک مضبوط ملک بن کر ہی ہم اصل آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker