
غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی دو کشتیاں جنوبی اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب سمندر میں الٹ گئیں۔ اٹلی کی خبر رساں ایجنسی انسا کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔
حادثے کے بعد اطالوی حکام نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا جس کے دوران 60 افراد کو بچا لیا گیا۔ بچ جانے والوں کے بیانات کے مطابق، یہ کشتیاں 12 تاریخ کی رات لیبیا سے روانہ ہوئی تھیں۔ سفر کے دوران پہلی کشتی میں پانی بھرنا شروع ہو گیا، جس پر سوار غیر قانونی تارکین وطن مجبوراً دوسری کشتی میں منتقل ہوئے۔ اس بھاری بوجھ کے باعث دوسری کشتی الٹ گئی۔