تازہ ترینتجارت

برکینا فاسو پاکستان کیلئے افریقہ کی وسیع ترین مارکیٹ تک رسائی کا موثر ذریعہ بن سکتا ہے،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد: برکینا فاسو کے وزیر توانائی نے وفد کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برکینا فاسو کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ملکی معیشت کی بہتری اور تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ برکینا فاسو کے وزیر توانائی کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کا اہم موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برکینا فاسو توانائی، معدنیات اور زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے باہمی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ برکینا فاسو پاکستان کیلئے افریقہ کی وسیع ترین مارکیٹ تک رسائی کا موثر ذریعہ بن سکتا ہے جبکہ دونوں ممالک کے پاس قدرتی وسائل کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔


برکینا فاسو کے وزیر توانائی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور گزشتہ سال پاکستان میں سفیر کی تعیناتی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی مشترکہ اقدار موجود ہیں جبکہ برکینا فاسو پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے کپاس کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker