
امریکہ کے شہر بالٹی مور میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے،بالٹی مور پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کے نتیجے میں 5 سالہ بچی سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قبل مقامی سطح پر ایک کمیونٹی اجتماع منعقد کیا گیا تھا۔
بالٹی مور پولیس نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ اس رات شہر کے شمال مغربی علاقے میں ہونے والی "بڑے پیمانے پر فائرنگ” کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہاں کی کئی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر متعدد بار گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں کئی افراد نشانہ بنے۔




