بین الاقوامی

امریکہ۔روس معاہدے میں یوکرین اور یورپی یونین کو شامل ہونا چاہیے،یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ

یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلی نمائندہ کایا کلاس نےمیڈیا سے بات چیت میں کہا کہ امریکہ اور روس کے درمیان یوکرین تنازع ختم کرنے کے کسی بھی معاہدے میں یوکرین اور یورپی یونین کو شامل کیا جانا چاہیے، کیونکہ یہ معاملہ یوکرین بلکہ پورے یورپ کی سلامتی سے متعلق ہے۔
برطانیہ، فرانس، جرمنی سمیت چھ یورپی ممالک کے رہنماؤں اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے 9 اگست کی شام مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں امن اور سلامتی صرف فعال سفارت کاری، یوکرین کی مسلسل حمایت اور روس پر دباؤ کے ذریعے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔ متعلقہ یورپی ممالک یوکرین کو ” فوجی اور مالی مدد” فراہم کرنا جاری رکھیں گے اور روس کے خلاف پابندیوں کو برقرار رکھیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 15 اگست کو الاسکا میں ملاقات کریں گے جس میں یوکرین بحران پر تبادلہ خیال ہوگا۔ یوکرینی صدر زیلینسکی نے 9 اگست کو زور دے کر کہا کہ” یوکرین کے امن کے راستے کا تعین یوکرین کے ساتھ مل کر کیا جانا چاہئے ، جو سب سے بنیادی شرط ہے”۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker