
نیو یارک ٹائمز اسکوائر میں 17 سالہ مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نیو یارک پولیس کا کہنا تھا کہ رات ایک بج کر 20 منٹ پر 44 ویں اسٹریٹ اور سیونتھ ایونیو کے چوراہے کے قریب دو افراد کے درمیان جھگڑا ہوا اور فائرنگ شروع ہو گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک 18 سالہ خاتون،ایک 19 سالہ مرد اور ایک 65 سالہ شخص زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے اور تینوں کی حالت بہتر ہے۔ 17 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



