بین الاقوامی

چینی افواج بحیرہ جنوبی چین میں مسلسل ہائی الرٹ برقرار رکھے ہوئے ہیں


چینی پیپلز لبریشن آرمی کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ترجمان فضائیہ کے کرنل تھیان جون لی نے کہا کہ 3 اور 4 اگست کو پیپلز لبریشن آرمی کی جنوبی تھیٹر کمانڈ نیول فورسز بحیرہ جنوبی چین میں معمول کے گشت پر عمل پیرا رہیں۔

فلپائن بیرونی ممالک کو بہکا کر بحیرہ جنوبی چین میں افراتفری پھیلانے اور "مشترکہ گشت” کا اہتمام کر کے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ جنوبی تھیڑ کی افواج مسلسل ہائی الرٹ برقرار رکھے ہوئے ہیں اور ملک کی علاقائی سالمیت ، سمندری حقوق کا مضبوطی سے دفاع کر رہی ہیں ۔ بحیرہ جنوبی چین میں افراتفری پھیلانے یا تناؤ بڑھانے والی کسی بھی فوجی سرگرمی پر ہماری مکمل نظر ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker