بین الاقوامی

روسی افواج کے 139 حملے، یوکرینی ڈرون و میزائل تنصیبات تباہ

روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی کہ گزشتہ روز روسی افواج نے 139 علاقوں میں حملوں کے دوران یوکرین کے ملڑی ائیرپورٹ انفراسٹرکچر، فضائی دفاعی میزائل سسٹم کی پوزیشنز، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز کی اسٹوریج اور لانچنگ سائٹس اور یوکرینی فوجیوں اور غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کے عارضی اڈوں کو تباہ کر دیا۔ روسی فضائی دفاعی نظام نے دو امریکی ساختہ ” ہائماس” راکٹوں کو تباہ کیا اور 274 ڈرونز کو مار گرایا۔
اسی دن یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اطلاع دی کہ گزشتہ روز فرنٹ لائنز پر 138 جھڑپیں ہوئیں، یوکرینی افواج نے متعدد سمتوں سے روسی پیش قدمی کو پسپا کیا۔ یوکرین کی فضائیہ، میزائل فورسز، اور توپ خانے کے یونٹوں نے روسی اہلکاروں، ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کے نو مراکز، دو کمانڈ پوسٹوں اور ایک ریڈار اسٹیشن پر حملہ کیا۔اس کے علاوہ یوکرینی فورسز نے ایک روسی کروز میزائل اور 178 ڈرونز کو بھی تباہ کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker