بین الاقوامی

غزہ میں تقریباً 1400 افراد کی بھوک کے باعث ہلاکت کی ذمہ داری امریکہ اور اسرائیل پر عائد ہوتی ہے ، اقوام متحدہ کے اہلکار

اقوام متحدہ کی مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی تنظیم (انرا) کے چیف کمشنر فلپ لزارینی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں واضح کیا کہ غزہ میں انسانی ساختہ قحط کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا سیاسی مقاصد کے تحت قائم کیا گیا "غزہ ہیومینٹیرین فنڈ” جان بوجھ کر اقوام متحدہ کے زیر انتظام انسانی ہم آہنگی کے نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ نام نہاد "ایڈ سسٹم” تقریباً 1400 افراد کی بھوک کے باعث ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔

لزارینی نے کہا کہ غزہ میں موجودہ صورت حال مزید خراب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ 2 مارچ کے بعد سے انرا کو پورے پانچ مہینوں سے غزہ میں کسی بھی قسم کی امداد بھیجنے سے روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ انرا کو کمزور اور پس پشت ڈالنے کا تعلق اس الزام سے نہیں ہے کہ امدادی سامان مسلح گروہوں کے ہاتھ لگ گیا۔ یہ ایک "پہلے سے طے شدہ اقدام” ہے جس کا مقصد "غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں پر اجتماعی دباؤ اور سزا” نافذ کرنا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے حال ہی میں غزہ پٹی کے محکمہ صحت کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق اسرائیل۔فلسطین موجودہ تنازع میں 18,500 سے زیادہ غزہ کے بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker