بین الاقوامیتازہ ترین

امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا، جنوبی کوریا پر 15 فیصد ٹیرف عائد ہوگا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ جنوبی کوریا کے ساتھ "جامع اور مکمل” تجارتی معاہدے پر پہنچ گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق جنوبی کوریا امریکہ کو سرمایہ کاری کی مد میں 350 ارب امریکی ڈالر فراہم کرے گا، جس کا امریکہ کی ملکیت اور کنٹرول میں سرمایہ کاری کے منصوبوں میں استعمال ہوگا۔ جنوبی کوریا 100 ارب امریکی ڈالر کی مائع قدرتی گیس یا توانائی کی دیگر مصنوعات بھی خریدے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے کے مطابق امریکہ جنوبی کوریا پر 15 فیصد ٹیرف عائد کرے گا جبکہ امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد نہیں کیا جائےگا۔اس کے علاوہ، جنوبی کوریا کاروں، ٹرکوں اور زرعی مصنوعات سمیت دیگر امریکی مصنوعات کے لئے اپنی مارکیٹ مکمل طور پر کھول دے گا۔ جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے 31 جولائی کو کہا کہ یہ معاہدہ جنوبی کوریا کے برآمدی ماحول کی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرےگا ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں 350 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری میں سے 150 ارب ڈالر جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان جہاز سازی کے تعاون کے لیے خصوصی فنڈز کے طور پر استعمال کیے جائیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker