
تجاوزات ناقابل برداشت،ٹریفک جام کا مسئلہ حل،دوبارہ تجازوات پر سخت کارروائی کی جائیگی،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ریڑھی مافیا کو تنبیہ
فتح جنگ(نمائندہ خصوصی) فتح جنگ میں چوہدری شفقت محمو دبطور تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں ان کی شبانہ روز محنت کا بولتا ثبوت ہیں، چوہدری شفقت محمود نے تحصیل فتح جنگ میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کے پیش نظر آنے والے اہم معاملہ فتح جنگ چوک میں ریڑھی مافیا جو کہ روڈ کو تنگ کرنے کا سبب ہے روڈ کو تنگ کر کے گاڑیوں کی رکاوٹ اور چوک میں رش کا سبب بنتے ہیں فتح جنگ چوک میں تحصیلدار/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے ریڑھی اور تجاوزات مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیاجسکے دوران متعدد ریڑھیا ں ضبط کرکے ایم سی میں بند کردیں تاکہ آئندہ کوئی بھی چوک میں بے ہنگم صورتحال کا سبب نہ بنے،ریڑھی بانوں کی تجاوزات کے باعث چوک میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے جس کے باعث ٹریفک جام معمول بن چکا تھا،ایک عرصہ سے ریڑھی بانوں کو وارننگ دی جاتی رہی مگر انہوں نے نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھایاچنانچہ گزشتہ روز تحصیلدار فتح جنگ کی جانب سے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ریڑھی بانو ں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور ریڑھیوں کو ضبط کر کے ایم سی میں بند کر دیا گیا،چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ جو لوگ عوام کے راستوں میں رکاوٹ بنتے ہیں ہم انکے خلاف شدید کارروائی کریں گے۔یاد رہے تحصیل فتح جنگ میں چوہدری شفقت محمود کی بطور تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعیناتی نے انتظامی منظرنامے کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ ان کے آنے کے بعد ریونیو سے متعلق شکایات نہ صرف ختم ہو گئی ہیں بلکہ عوامی حلقوں میں اعتماد کی ایک نئی فضا نے جنم لیا ہے۔ چوہدری شفقت محمود نے اپنے پیشہ ورانہ جذبے اور فرض شناسی سے افسران بالا سے خصوصی پرمیشن لے کر شہر کے پارکوں کی حالت بہتر بنائی، جہاں خواتین کے لیے باپردہ انتظامات نے سماجی و اخلاقی اقدار کا بھی بھرپور خیال رکھا۔عوام کی جانب سے انہیں ہر دلعزیز افسر قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے دیانت، خلوص اور انتھک محنت سے ایک مثال قائم کی ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ ان کی یہ مثالی کارکردگی آئندہ بھی اسی جذبے سے جاری رہے گی، اور فتح جنگ میں ترقی و خوشحالی کا یہ سفر مزید تیزی سے طے ہوگا۔